عید کے پیسے کھانے پر بچی نے ماں کو نااہل قرار دیدیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

عید کے پیسے کھانے پر بچی نے ماں کو نااہل قرار دیدیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ...
عید کے پیسے کھانے پر بچی نے ماں کو نااہل قرار دیدیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید ایسا تہوار ہے جس میں بچوں کی عید ہو جاتی ہے ایسے میں کئی ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جنہیں آپ چاہ کر بھی نہیں بھول پاتے۔
ایسے ہی عید کے موقع پر انٹرنیٹ پر ایک وڈیو بہت ذیادہ وائرل ہوئی ہے جس میں بچی عید کے پیسے نہ ملنے پر ماں سے ناراض ہو جاتی ہے ،وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کی والدہ بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے پاس آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ عید کے موقع پر تو میری مدد کر دو جس پر بچی کہتی ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا آپ کے مہمانوں نے آپ کے بیٹے کو پیسے دیے تو اپنے بیٹے سے ہی کام کروا لیں ۔
ماں کہتی کیا ہو افاطمہ وہ چھوٹا بچہ ہے اسے پیسے دے گئے ،جس پر بچی بہت اچھے انداز سے کہتی کہ غضب خدا کا ماما کیا زمانہ آگیا ہے دو بچے ہیں تو دونوں کو پیسے دے دیں ایک کو پیسے دے کر فارغ ہو گئے جس پر ماں کہتی فاطمہ جو چھوٹا ہوتا ہے اسے لوگ پیسے دے کر جاتے ہیں پہلے آپ چھوٹی تھی لوگ آپ کو پیسے دے کر جاتے تھے ۔
جس پر لڑکی ماں سے پوچھتی تو پھر وہ میرے پیسے کہاں ہیں ماں کہتی وہ تو میں نے استعمال کر لئے تو بچی گصے سے کہتی ماما جی آپ مجھے نواز شریف،شہباز شریف ،مریم نواز لگ رہی ہیں ،جس طرح انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے اس طرح آپ نے میرا پیسہ لوٹ لیا ،ماما آپ کو کون نااہل کرے ،توبہ توبہ۔
جس پر ماں کہتی کہ توبہ تم کتنی سیاسی ہو گئی ہو میں خود اٹھا لوں گی برتن۔
۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -