آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی

  آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)  اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی۔اداکار آغا علی نے نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی طلاق، شادی کے فیصلے سمیت مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا جب میں نے حنا الطاف سے شادی کی تو یہ بالکل مختلف تجربہ اور دور تھا، اس وقت کورونا چل رہا تھا اورہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلدختم ہونے والی ہے، ہم نے اسی سوچ کیوجہ سے میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حنا کو میری پسند، اقدار اخلاقیات کے حوالے سے علم تھا تو میں نے اس کے ساتھ نکاح جیسا معتبر رشتہ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم دونوں کی شادی ہوئی۔آغا علی کے مطابق میرے لئے، حنا سے شادی کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا مگر میرے نزدیک رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششں سے نہیں چلتے دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پہلے ایک بہتر انسان بننا چاہیے، میں جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور خود کو وقت دے کر بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہو۔

ں نہ ہی میں شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

مزید :

کلچر -