سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پیشہ ور 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے گلبرگ کچی آبادی سے 2 رکنی ڈکیت گروپ ملزمان شاہزیب، شکیل کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 5 موبائلز، 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرتے اور موقع پاکر گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ملزمان ابتک گلبرگ میں 7 سے زائد ڈکیتی و چوری کی وارداتیں کر چکے ۔