الیکشن ٹربیونل ملتان میں 10پٹیشنز کی سماعت،کارروائی17جنوری تک ملتوی
ملتان )خصو صی ر پورٹر( الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے گزشتہ روز 10الیکشن پٹیشنز کی سماعت کی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے کی وجہ سے مزید کاروائی 17 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی گزشتہ روز محمد اقبال ثاقب بنام محمد حنیف پتافی۔فہیم سعید ٹنگوانی برخلاف محمود قادر لغاری۔ محمد عاطف علی خان- رائے منصب علی(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)
خان- مرزا محمد شہزاد ہمایوں۔محمد اختر -حافظ فرحت عباس بلوچ ملک احمد علی اولکھ۔علی محمد کھلول مہار اعجاز احمد اچلانہ ظہور احمد بھٹہ۔سردار احمد علی دریشک اور احمد نواز خان کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی گئی۔پیٹیشنرز کے وکلا رانا اصف سعید امنہ جاوید ہاشمی۔مغیث اسلم ملک محمد شہزاد فرید شفقت حسین تھہیم۔محمد یاسف نوید ہاشمی مظفر حسین اور سعید احمد خان بہوانی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے اور پولنگ افیسرز کے جاری کردہ فارم 45 کے تحت وہ کامیاب قرار پائے مگر بعد میں فارم 47 میں انہیں ناکام قرار دیتے ہوئے سیکنڈ نمبر پر کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ امیدوار کے پاس صرف فارم 45 ہوتا ہے جس کی بنیاد پر وہ اپنا نتیجہ تیار کرتا ہے مگر راتوں رات انہیں ہرادیا گیا۔اس طرح رائے دہندگان کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی گئی۔