کیا یہ کھلا تضاد نہیں....؟
ی ”باغیرت“ حکومت کی لوٹ مار، کرپشن کا دفاع کرتے ہوئے جھوٹ کا بازار گرم کرتی ہیں کہ بے ساختہ ”الامان و حفیظ“ کا ورد اینکر پرسنز کے دلوں اور ناظرین کی زبانوں پر جاری و ساری ہو جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہا جس پر سندھ حکومت نے ہونہار پولیس کے ذریعے ان کی خوب درگت بنائی (اور دو ہمیں ووٹ)۔ یاد رہے کہ بیس ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یہ بھرتیاں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی کی تھیں۔ روٹی، کپڑا، مکان کے دلفریب نعروں کا راگ الاپتی اور خواتین کے حق کیلئے آواز اٹھانے کی دعوے دار پیپلز پارٹی حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ یہ بہیمانہ سلوک....! پوچھنے میں کیا حرج ہے.... ” کیا یہ کھلا تضاد نہیں....؟“(شبر علی چنگیزی۔0321-3177967)
سہ روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس
مکرمی!دو قومی نظریہ ٹرسٹ کی شاندار عمارت میں تیسری سالانہ سہ روزہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ جب سے یہ عمارت وجود میں آئی ہے۔ یہ چوتھی کانفرنس ہے۔ میں شروع سے ہی کانفرنسوں کو سن رہا ہوں کشمیر کی آزادی کے حوالے س