امریکہ ¾ کیتھولک راہبہ کو دفاعی سائٹ میں داخل ہونے کے کے باعث نقصان پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی

امریکہ ¾ کیتھولک راہبہ کو دفاعی سائٹ میں داخل ہونے کے کے باعث نقصان پر تین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں ایک معمر کیتھولک راہبہ کو ایک امریکی جوہری دفاعی سائٹ میں داخل ہونے کے باعث ہونے والے نقصان کے الزام میں تقریباً تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 84 سالہ امن کارکن سسٹر میگن رائس نے دو مزید مظاہرین کے ساتھ مل کر عمارت کے گرد موجود حفاظتی باڑ کاٹی اور اندر چلی گئیں۔
اوک رِج ٹینیسی نامی اس سائٹ میں یورینیم افزودہ اور ذخیرہ کیا جاتا ہے دیگر دو مظاہرین مائیکل والی اور گریگ کو پانچ سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ تینوں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
سسٹر میگن کے مطابق امریکہ کا جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی ہے۔جولائی 2012 میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد Y-12سائٹ پر سکیورٹی انتظامات میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سسٹر میگن نے کہا کہ مہربانی فرما کر میرے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔یہ آپ کی جانب سے میرے لیے بہترین تحفہ ہوگا کہ میں اپنی بقیہ زندگی قید میں گزاروں۔واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والی سسٹر میگن نے مقدمے کے دوران کہا کہ ان کی زندگی کا واحد پچھتاوا یہ ہوگا کہ انہوں نے اس اقدام میں بہت دیر کر دی ان تینوں افراد پر سرکاری املاک کو ایک ہزار ڈالر مالیت کا نقصان پہنچانے کا بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔تینوں نے جوہری سائٹ پر نہ صرف حفاظتی باڑ کاٹی بلکہ اندر جا کر چہل قدمی کی، سپرے پینٹ کی مدد سے دیواروں پر تصاویر بنائیں اور تحریریں لکھیں اور ایک دیوار کو ہتھوڑیوں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔

مزید :

عالمی منظر -