عمران خان سے بڑھ کرکوئی ملک کاخیرخواہ اورمحب نہیں ہوسکتا،رانا عبدالسمیع

عمران خان سے بڑھ کرکوئی ملک کاخیرخواہ اورمحب نہیں ہوسکتا،رانا عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہاہے کہ عمران خان سے بڑھ کرکوئی اس ملک وقوم کوخیرخواہ اورمحب نہیں ہوسکتا۔ عمران خان کی زندگی مادروطن کانام روشن کرتے ہوئے گزری۔

عمران خان پاکستانیت اورپاکستانیوں کے حقوق پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف ہمارے لیڈر نہیں بلکہ آئیڈیل ہیں ،ہم وطنوں کی طرح اوورسیزپاکستانیوں نے بھی کپتان عمران خان کے ہاتھوں میں اپناہاتھ دے دیا۔ آج نام نہاد جمہوری حکمران میڈیا کی آزادی ہضم نہیں کرپارہے۔پاکستان کی تعمیروترقی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیاکی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کرپشن کیخلاف شعوربیدارکرنے کاکریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے۔