اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ ،عمران خان کی نااہلی کی درخواست مستر د

اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے،چیف جسٹس اطہر من ...
اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ ،عمران خان کی نااہلی کی درخواست مستر د

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مستر دکردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا آپ نے دیکھا؟،اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے،آئندہ ایسی درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی، شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مستر دکردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا آپ نے دیکھا؟،اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے،آئندہ ایسی درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔