مولا بخش چانڈیو نے لفظ لاڈلے کی تعریف بیان کردی
حیدرآباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اصل بات سیاسی اصول قائم رکھنا ہے، ملک میں سیاست کو بہت گندا کردیا گیا ہے, لاڈلا انہیں کہتے ہیں جنہیں سہولیات کے ساتھ آگے لایا جائے۔
پریس کلب حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ملک میں سیاست کو بہت گندا کیا گیا، کچھ سیاستدان ایسے ہیں، جنہیں سیاستدان کہنا سیاست کی توہین ہے, اچھی سیاست کرنا مشکل ہوگیا ہے، پتہ نہیں چلتا حقیقی سیاستدان کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بات مشترکہ ہے کہ پی پی کے خلاف اتحاد بنا ہے، پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے, انتخابات میں جیت ہارچھوٹی بات ہے،سیاسی اصول قائم رکھنا اصل ہے۔