تلونڈی، گھریلو جھگڑے پر 2 بچوں کے باپ کی خودکشی
تلونڈی(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے نواح سریسر ہٹھاڑ میں میاں بیوی کاجھگڑا شدت اختیارکرگیا جس پر شوہرجاوید نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں حالت تشویشناک ہونے پر لاہورریفرکردیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی دوبچوں کاباپ تھا۔
جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ہے۔