مردہ شخص دوبارہ زندہ ہو گیا، لوگ ڈر کر بھاگ گئے، ہسپتال میں دوبارہ انتقال

مٹیاری (آن لائن) ہالا میں نامعلوم مردہ شخص زندہ ہونے کے بعد دوبارہ مر گیا، زندہ ہونے پر لوگ ڈر کر بھاگ گئے۔ ہالا میر بحر سٹریٹ کے قبرستان سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ لوگوں نے نعش پر پڑا کپڑا اٹھایا تو مرا ہوا شخص اٹھ کر بیٹھ گیا جس پر لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔ بعد ازاں شناخت کرتے ہوئے ایک شخص اسے مقامی ہسپتال لے گیا جہاں دوبارہ مذکورہ شخص انتقال کر گیا جس کی شناخت زمان کے نام سے ہوئی۔