ڈیلی پاکستان کی طرف سے قارئین کو عید مبارک، ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے راہ خدا میں جانوروں کی قربانیاں کررہے ہیں۔
لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہو اجہاں ہزاروں افراد جمع تھے جبکہ دیگر مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔اسلام آبادمیں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے ہیں جن میں نماز کے بعد ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کوروناوائرس کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ہیں۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ تمام اجتماعات میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی ہدایت کے مطابق کورونا ایس اوپیز کا خاص خیا ل رکھا گیا ۔
نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیوں میں مصروف ہیں۔