سپر سٹار کہنے پر فواد خان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے منع کیوں کیا؟

سپر سٹار کہنے پر فواد خان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے منع کیوں کیا؟
سپر سٹار کہنے پر فواد خان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے منع کیوں کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے والے اداکار فواد خان نے خود کو سپر سٹار کہنے سے منع کر دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے فواد خان کو سپر سٹار کہتے ہوئے سوال کیا گیا جس پر اداکار نے ہاتھ جوڑ کر منع کیا اور کہا کہ وہ عوام کے پسندیدہ ہیں لیکن وہ سپر سٹار کا لقب نہیں چاہتے کیونکہ اس طرح سے انہیں خود پر دباو¿ محسوس ہوتا ہے۔فواد خان نے سرحدوں کے پار اپنی مقبولیت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو سپر سٹار نہیں سمجھتے، میں اس کے لئے صرف اللہ کا شکر ادا کر سکتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں نے ایسا کوئی کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں آج جہاں کھڑا ہوں وہاں ہوں۔اداکار نے کہا کہ سر کا تاج بنا کر پاوں کی جوتی نہیں بنانا چاہتا، میرا ماننا ہے کہ ان سب سے دور رہنا ایک طرح سے ایک نعمت ہے کیونکہ اداکار بہت حساس مخلوق ہوتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کریں اور خوشی خوشی گھر جائیں۔واضح رہے اداکار فواد خان نے Zee5 کی نئی ویب سیریز 'برزخ' کے ساتھ سکرین پر واپسی کی ہے جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ صنم سعید نظر آئی ہیں، 6 حصوں پر مشتمل سیریز کی پہلی قسط کا پریمیئر 19 جولائی کو جاری ہوا۔