شہید بے نظیر بھٹو عوام کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ،ناصر حسین شاہ

شہید بے نظیر بھٹو عوام کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات ،محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے عظیم عالمی رہنما و سابق وزیراعظم , پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر غریب عوام متوسطہ طبقہ اور زندگی کے ہر شعبہ میں انکی گراں قدر خدمات اور جان کی قربانی پر انہیں زبردست خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے عوام کے دکھ سکھ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر امر ہوگئیں۔انکی سالگرہ پر ہم انھیں اب صرف الفاظ سے نھیں بلکہ انکے دیئے گئے درس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان اور با لخصوص سندھ کے غریب عوام خصوصاََ خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کیلیے ٹھوس اورعملی اقدامات کرتے ہوئے سندھ کے 17 لاکھ مستحق گھرانوں کی غریب خواتین کو رمضان پیکیج کے تحت سال18۔2017 کے سندھ بجٹ میں منظورشدہ 3 ارب 40 کروڑ کا خطیر پیکیج دینے کا عملی قدم اٹھایا ہے.سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی طرز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ حاصل کرنے والے سندھ کے 17 لاکھ مستحق گھرانوں کو رمضان پیکیج کے تحت فی کس 2 ہزار روپے ادا کریگی اس سلسلے میں مستحق افراد کے ڈیٹا کے روشنی میں یہ رقم انکے تصدیق شدہ شناختی کارڈ کے ذریعہ ایزی پیسہ,موبی کیش اور دیگر ذرائع سے منتقل کی جائیگی.صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا دن موزوں ترین موقع ہے جس کی بنا پر 21 جون کو انکی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر نوڈیرو لاڑکانہ سے اس ٹھوس اور عملی قدم کا آغاز کیا جارہاہے اور کوشش کی جائے گی کہ یہ پورا عمل عیدالفطر سے قبل مستحقین میں منتقل ہو جا نے کیلئے تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ متعلقہ مستحقین اس سرگرمی سے آشنا ہوسکیں اور اس عمل سے مستفیض بھی ہوسکیں۔