کوہاٹ‘ قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 10 جواری گرفتار

کوہاٹ‘ قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی‘ 10 جواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ گمبٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر دس جواریوں کو داؤمنی سمیت گرفتار کرلیاہے۔قمار بازوں کو رات گئے گمبٹ بازار میں حجرے پرچھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گمبٹ نذر عباس خان نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ گمبٹ بازار میں واقع شفیق الرحمان نامی مقامی باشندے کی بیٹھک پر اچانک چھاپہ مارا جہاں عروج پر جاری قمار بازی کی محفل کو الٹ کر دس جواریوں محمود خان ولد رئیس خان،محمد تاسیر ولد سرفراز،عبدالمجید ولد بشیر خان ساکنان بلی ٹنگ،پیاؤ الدین ولد اسلام الدین،علیمن شاہ ولدمنیر شاہ،طاہر اقبال ولد محمد اقبال،فرید گل ولد سناب گل،عارف محمد ولد حقدار،محمد ریاض ولد یاسین اور قمار خانہ کے مالک شفیق الرحمان ولد عبدالرحمان ساکنان گمبٹ کو جوا کھیلتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پرلگی مجموعی طور پر 34600روپے کی نقدی اور آلات قمار بازی تاش کے پتے برآمد کرلئے۔پولیس نے گرفتار قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ گمبٹ منتقل کردیا جہاں انکے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ بعد ازاں تمام قمار بازوں کو مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے فاضل جج کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔