کورونا کے باعث بے نظیر بھٹو شہید کا جنم دن سادگی سے منایا جائیگا، اشرف بھٹی

کورونا کے باعث بے نظیر بھٹو شہید کا جنم دن سادگی سے منایا جائیگا، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی عظیم لیڈر کا جنم دن دھوم دھام سے نہیں بلکہ سادگی سے منایا جائے گا۔ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ایک عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے پاکستان کے غریبوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے۔
اگر وہ لندن میں ہی رہتیں اور پاکستان کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے پاکستان نہ آتیں تو شائد آج وہ ہم میں زندہ ہوتیں مگر انہوں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنائیں گی اور اسی مقصد کی خاطر انہوں نے اپنی جان قربان کردی ہم آج ان کی سالگرہ کے دن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔