ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزارنے کی دعویدار فحش اداکارہ نے سچ بولا یا جھوٹ؟ معلوم کرنے کے لئے پولی گراف ٹیسٹ، اس کا نتیجہ کیا آیا؟ جواب ایسا کہ پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزارنے کی دعویدار فحش اداکارہ نے سچ بولا یا جھوٹ؟ ...
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزارنے کی دعویدار فحش اداکارہ نے سچ بولا یا جھوٹ؟ معلوم کرنے کے لئے پولی گراف ٹیسٹ، اس کا نتیجہ کیا آیا؟ جواب ایسا کہ پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز نے ڈونلڈٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کیا تھا جسے صدر ٹرمپ کی طرف سے مسترد کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ دنوں حقیقت معلوم کرنے کے لیے سٹارمی ڈینیئلز کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا جس کے ایسے نتائج آئے ہیں کہ پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سٹارمی ڈینیئلز، جس کا اصل نام سٹیفنی کلیفرڈ ہے، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ اس کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیاتھا جس میں یہ سچ ثابت ہو ا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے میرے ساتھ جنسی تعلقات رہ چکے ہیں۔

سٹارمی ڈینیئلز کے وکیل نے پولی گراف ٹیسٹ کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”یہ ٹیسٹ 2011ءمیں کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی سٹارمی نے دنیا کو حقیقت بتائی تھی اور لائف اینڈ سٹائل میگزین نے سٹارمی سے کہا تھا کہ اگر اس کا دعویٰ سچا ہے تو وہ پولی گراف ٹیسٹ کرائے۔ اس پر سٹارمی رضامند ہو گئی اور ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا کہ وہ سچ بول رہی ہے اور اس کے ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات رہ چکے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق سٹارمی ڈینیئلز نے کچھ ہفتے قبل دعویٰ کیا تھا کہ 2006ءاور2007ءکے درمیان اس کے ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں اور صدر بننے سے کچھ عرصہ قبل ٹرمپ نے اپنے وکیل کے ذریعے سٹارمی کو منہ بند رکھنے کے عوض 1لاکھ ڈالر(تقریباً1کروڑ روپے) بھی ادا کیے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی