سڑک بنوائیں ورنہ لوگ موٹروے بند کر دیں گے، رکن اسمبلی سنی اتحاد کونسل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک بنوائیں ورنہ لوگ موٹروے بند کر دیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا جس پر حکومتی اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے۔ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن بریگیڈیئر (ر) مشتاق کا کہنا تھا کہ سڑک بنوائیں ورنہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ضلع جہلم سے ختم کروا دوں گا۔ اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین آپے سے باہر ہو گئے اور ڈیسک بجا کر نعرے لگاتے رہے۔ جب عمران خان کی تصویر لہرائی گئی تو حکومتی اراکین اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے۔