طبی طورپر واک بہتر ہے یا پھر سیڑھیاں چڑھنا؟ ماہرین نے معمہ حل کردیا

طبی طورپر واک بہتر ہے یا پھر سیڑھیاں چڑھنا؟ ماہرین نے معمہ حل کردیا
طبی طورپر واک بہتر ہے یا پھر سیڑھیاں چڑھنا؟ ماہرین نے معمہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش کے لیے سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک مقبول عمل ہے تاہم کیا ہمیں آہستہ رفتار سے سیڑھیاں چڑھنی چاہئیں یا تیزی رفتاری کے ساتھ؟ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں طرح سے سیڑھیاں چڑھنے کے منفرد طبی فوائد ہیں۔ 
معمول کی رفتار سے سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، اضافی کیلوریز استعمال ہوتی ہیں، مزاج بہتر ہوتا ہے اور شوگر ور ہائپرٹینشن جیسے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ گھر سے باہر واک کرنے سے آپ کو سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی بھی ملتا ہے، جو مجموعی جسمانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
دوسری طرف تیز رفتاری سے سیڑھیاں چڑھنا ایک کٹھن ورزش شمار ہوتا ہے، جس میں جسم کے مخصوص پٹھے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے فوائد یہ ہیں کہ اس سے بہت زیادہ کیلوریز استعمال ہوتی ہیں، جسم کا نچلا دھڑ مضبوط ہوتا ہے، دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتے ہیں، جوڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ یہ جوڑوں کے مسائل اور اوسٹیوپراسس کے مسائل سے دوچار لوگوں کے لیے بہترین ورزش خیال کی جاتی ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کم وقت میں زیادہ کیلوریز استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اپنی فٹنس روٹین کو تیز کرنا چاہتے ہیں، انہیں تیز رفتار سے سیڑھیاں چڑھنی چاہئیں۔ تاہم جو لوگ معمول کی ورزش کرنا چاہتے ہیں انہیں نارمل رفتار سے سیڑھیاں چڑھنی چاہئیں۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -