ناروے میں اسلام مخالف ریلی، قرآن شریف کی بے حرمتی، ملعون گرفتار

  ناروے میں اسلام مخالف ریلی، قرآن شریف کی بے حرمتی، ملعون گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوسلو(آئی این پی)ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی، ایک نسخہ جلایا گیا جبکہ دو جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا، اس ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا،ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے پر مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ریلی کے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا تاہم پولیس اہلکار وں نے مداخلت کر کے ملعون لارسن تھون کو گر فتار کر لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نارو ے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا،جس میں لارس تھورسن نامی ملعون نے پولیس کی جانب سے قرآن شریف کی جلد نہ جلانے کے حکم کو بھی سرف نظر کیا،ریلی کی منظوری مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جب مظاہرین نے بتایا ان کے کیا عزائم ہیں تو پو لیس کی جانب سے مظاہرین کو خبردار کیا گیا کہ وہ قرآن شریف کی بے حرمتی سے باز رہیں۔تاہم جب ریلی کے دوران ملعون تنظیم سیان کے رہنما لارس تھورسن کی جانب سے قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی تو مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا لیکن پولیس اہلکار بیچ میں کود پڑے، جس کے بعد انہوں نے لارس تھورسن کو حراست میں لے لیا اور مشتعل مسلمانوں کو پکڑ کر اس سے دور کردیا۔
نارے ریلی

مزید :

صفحہ آخر -