چیئرمین ٹیوٹا نے پنجاب بورڈ آفٹیکنیکل ایجوکیشن کا وزٹ کیا
لاہور(پ ر) چیئرمین ٹیوٹا، پنجاب، برگیڈیئر ریٹائرڈمحمد ساجد کھوکھر (ستارہ امتیاز ملٹری) اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب، صاحبزادی وسیما عمرنے پنجاب بورڈ آ ف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا وزٹ کیا۔ چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ناظر خان نے امتحانی نظام پر مکمل بریفینگ دی ، امتحانی نظام کو صاف شفاف بنانے ، عملی امتحان کے انعقاد اور اس سلسلہ میں مستقبل میں کی جانے والی اصلاحات کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیاسیکرٹری بورڈ ، عدنان، کنٹرولر امتحانات ، پروفیسر منور حسین،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ، محمد حفیط، سسٹم اینالسٹ، مس فاطمہ اقبال بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ چیئرمین ٹیوٹا پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے امتحانی نظام کو صاف شفاف بنانے اور بورڈ میں جدید ریفارمز متعارف کروانے پر بورڈ کے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔