پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کی چےئر پرسن کا صوبہ خےبر پختونخوا کی کابینہ ختم کرنے کا اعلان
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کو ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل تک پارٹی کے سینئر رہنما مختیار خان کو قائم مقام صوبائی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ صوبے کے تمام ساتھی مختیار خان کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم منظم اور متحرک ہونے کے بعد جلد تمام نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔