نیو ملتان، مقررہ وقت میں میرج ہال بندنہ کرنے پر چار افراد کےخلاف مقدمہ
ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ نیو ملتان نے مقررہ وقت پر میرج ہال بند نہ کرنے اور شادی کا فنکشن جاری رکھنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس کے مطابق معصوم شاہ روڈ پر واقع دو میرج ہالوں میں میں رات دیر تک شادیوں کے فنکشن جاری تھے جسکی ممانعت ہے وہاں پر موجود وحید ۔عمر ۔عمران اور فرار احمد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔