عدالت نے اویسیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے آج ہونے والے انتخابات روک دیے

عدالت نے اویسیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے آج ہونے والے انتخابات روک دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سول جج شبیر سیال نے اویسیہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں آج 21اکتوبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات روکتے ہوئے فریقین سے6 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ سول جج کی عدالت میں اویسیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے اللہ دتہ نے اپنے مخالف فریق خالد کو فریق بناتے ہوئے حکم امتناعی کی درخواست دائرکر رکھی تھی۔
کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ سوسائٹی کے انتخابات آج 21اکتوبر کو ہو رہے ہیں جو غیرقانونی ہے ،انتخابات میں ایسے ووٹر بھی شامل کرلئے گئے ہیں جو وفات پاچکے ہیں ،اس کے علاوہ ووٹر لیسٹ بھی مکمل نہیں ،ایسی صورت میں انتخابات نہیں ہوسکتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انتخابات کو روکنے کا حکم دیا جاے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -