5 آزاد ارکان قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئے

5 آزاد ارکان قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئے
5 آزاد ارکان قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )5آزاد ارکان قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئے ۔پانچوں ارکان پی ٹی آئی کی حمایت سےانتخابات میں کامیاب ہوئےتھے۔

"جیو نیوز "  کے مطابق قومی اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہورقریشی اورنگزیب کھچی سمیت 5 آزاد اراکین ایوان میں پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد کو 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومتی اتحاد 211 ارکان پر مشتمل ہے۔

حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 111، پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں، حکومتی بینچز پر ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں جبکہ مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔

حکمران اتحاد کے 3 افراد کے خلاف ریفرنس دائر ہے، اس طرح یہ تعداد 211 ہے اور جے یو آئی کے 8 اراکین کی حمایت کے ساتھ یہ تعداد 219 ہوگی اور اب حکومت کو آئینی ترمیم پاس کروانے کیلئے مزید 5 ارکان کی ضرورت ہوگی۔

اپوزیشن نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے 80، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 8 آزاد ارکان، بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں اور یوں حکومت کو آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے ان میں سے 2 ووٹ درکار ہوں گے۔

قبل ازیں سینیٹ نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظورکرلی ہے۔