چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کھل کر بول پڑے

چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کھل کر ...
 چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم  پر تحریک انصاف کے رہنما  شعیب شاہین کھل کر بول پڑے ۔

"دنیا نیوز" کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے۔یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، کٹھ پتلی حکومت کےذریعےترمیم کرائی جارہی ہے۔ یہ ملک کواندھیروں میں دھکیل کر جا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں ججزکو متنازع بنا رہی ہیں، یہ اب ترامیم کے بعد اپنی مرضی کے ججز کو لگائیں گے۔

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے کہ 3 ججز میں سے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔