مہمند میں 9 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل

مہمند میں 9 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل
مہمند میں 9 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی سے پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کو آرڈینیٹر کو  معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صافی کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کو صرف 2 بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق  وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 18 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکر دیا۔  دستاویز کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور  پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

مزید :

علاقائی -FATA -مہمند -