نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز ‘ 3امیدواروں کے نام وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادئیے گئے

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز ‘ 3امیدواروں کے نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے انٹرویوز کے بعد تین امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بھجوادیئے ہیں جن میں سے وہ نشتر کے نئے وائس چانسلر کا انتخاب کریں گے،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد سابق وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسین تنویر نے استعفیٰ دے دیا تھا،نئے وائس چانسلر کے انتخاب کے لئے دوبارہ انٹرویوز لئے گئے تھے جس میں 15 امیدواروں نے شرکت کی تھی بتایا جاتا ہے کہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ان میں سے تین امیدواروں کے نام وزیراعلیٰ کو بھجوادیئے ہیں تاکہ وائس چانسلر کا انتخاب کیا جاسکے، ذرائع کے مطابق جو تین نام بھجوائے گئے ہیں،ان میں نشتر کے سابق قائم مقام وائس چانسلر و پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا، چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مختارحسین بھٹی اور میجرجنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق نوید کے نام شامل ہیں۔