ایل او سی پر کشیدگی،خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع

ایل او سی پر کشیدگی،خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع
ایل او سی پر کشیدگی،خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر شدید کشیدگی کے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات متوقع ،توقع ہے کہ دونوں راہنما دوطرفہ تعلقا ت اور کنٹرول لائن پر بات چیت کرینگے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزارت خارجہ سے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ، بھارت تعلقات میں کشید گی کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلا س کے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سائیڈ لائن ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی صورتحال اور سکیورٹی سمیت اہم موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔ چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف چینی ہم منصب وانگ پی سے بھی ملاقات کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان، کازیکستان اور روس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران خطے کی صورتحال اور دہشتگردی سے متعلق بات چیت کے علاوہ باہمی تجارت اور ممبر ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت جائے گی۔اجلاس کی صدارت چینی وزیر خارجہ کرینگے، جبکہ اجلاس کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، جبکہ اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایس ، سی ، او تنظیم کے ممبر ممالک نے خطے کے ممالک کی ترقی ، امن واستحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 15 جون ، 2001ء کو رکھی گئی، جس میں چین، قزاخستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان، ازبکستان،پاکستان اور بھار ت شامل ہیں۔ واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت کو گزشتہ سال آستانہ سربراہ اجلاس کے دوران مستقل رکنیت دی گئی تھی۔

واضع رہے کہ شنگھائی تعاون کانفرنس کے لئے وزیر دفاع بھی چین جائنگے اور منگل کے روز چینی ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔