آئیٹل موبائل نے نیا ماڈل itelS24 متعارف کروا دیا

آئیٹل موبائل نے نیا ماڈل itelS24 متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

itelپاکستان، وطن عزیز کا معروف ترین موبا ئل برانڈ ہے جو صارفین کو اعلیٰ معیا ر اور جدید ترین ٹیکنا لوجی سے آرا ستہ مصنوعات انتہا ئی با کفایت قیمت میں فراہم کر رہا ہے۔ اس برانڈ کی جانب سے نئے سمارٹ فون itel S24 کا بہت شدت سے انتظا ر کیا جا رہا تھا اور شاہی قلعہ لاہو ر میں اس ماڈل کی شاندار تقریب رونما ئی نے itelاپاکستان کو ایک نئی پہچان اور پاکستانی مارکیٹ کو نئی تبدیلی سے ہمکنار کیا ہے۔ اس تقریب رونما ئی میں انڈسٹری، میڈیا اور انفلو ئنسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب میں itel S24 کے ساتھ ساتھ برانڈ کا نیا جدید لوگو بھی متعا رف کروایا گیا جو مارکیٹ کے نئے رجحانات میں برتری قائم رکھنے کے عز م کا عکا س ہے۔ متعارف کروائی جانے والی یہ نئی ڈیو ائس بہترین قیمت میں انتہائی پریمیم فیچرز اور خا ص طور پر کیمرہ کی جدید ترین خصو صیا ت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ اس موقع پر itelپاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویکی چین نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے آج نہ صرف ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے بلکہ آج سے پاکستان میں itelکے ایک نئے دور اور ایک سفر کا آغاز ہو گا۔

 ”ہما ر ا ویژن بدلتی مارکیٹ کے تقاضوں اورصارفین کی ضروریات کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرواکر پاکستان کے ٹیکنا لو جیکل لینڈسکیپ کی قیادت کرنا ہے۔ 

یہاں گروتھ کے بے پنا ہ موا قع موجو د ہیں اور itelان سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔