پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا۔

 نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی تھی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔