پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی
پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس ایسٹر سنڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شرکت کے ایک دن بعد پیر کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور انہیں حال ہی میں ڈبل نمونیا بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے اور بیماری کے باعث اس سال ایسٹر پر عوام سے خطاب بھی نہیں کر سکے تھے۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے۔ جن کی موت کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن کے ڈاکٹر اینڈریا آرکنجیلی کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق، پوپ فرانسس پیر کی صبح فالج اور دل کی ناکامی کے باعث چل بسے۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی موت پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر ہوئی۔ اس وقت پوپ فرانسس ویٹی کن میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج (cerebral stroke) اور ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔