عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،حافظ سعید

عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں مصائب و مشکلات میں گھرے غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں ضرور شریک کریں۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں۔اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق بسر کریں اور پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیداکرتے ہوئے جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام اس وقت مسلمانوں کودین سے دور کرنے اورمسلم خطوں و علاقوں کو نقصان پہنچانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر جتنی آزمائشیں زیادہ آتی ہیں اللہ کی مدد بھی اسی قدر زیادہ آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کئے بغیربیرونی قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنا ممکن نہیں ہے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -