کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
سورس: Instagram/cristiano

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کیا ہے جس پر 90منٹ میں انہیں 10لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کی گئی، جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا اور کہا کہ ’’میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور اس نئے سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں۔‘‘اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کم کے پاس تھا جن کے یوٹیوب چینل کو 7گھنٹوں میں 10لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کیا تھا۔
اب تک کرسٹیانو رونالڈو کے چینل کو 1کروڑ 13لاکھ سے زائد لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13گھنٹوں میں 76لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ایکس پر انہیں 11کروڑ 25لاکھ، فیس بک پر 17کروڑ اور انسٹاگرام اکائونٹ پر 63کروڑ 60لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

مزید :

کھیل -