فاٹا سپریم کونسل و حکومتی اتحاد یوں کا اصلاحات بل میں ضروری ردوبدل پر حمایت کا عندیہ

فاٹا سپریم کونسل و حکومتی اتحاد یوں کا اصلاحات بل میں ضروری ردوبدل پر حمایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) فاٹا سپریم کونسل اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات میں ضروری ردوبدل پر اس کی حمایت کا عندیہ دے دیا ،فاٹا اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومت کو آئینی و قانونی اقدامات درکار ہیں، ایف سی آر کی منسوخی کیلئے سمری ایوان صدر بھیج دی گئی ہے جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے دباؤ پر رواں سال فاٹا اصلاحات کا بل پارلیمینٹ سے منظور نہ ہو سکا یہ معاملہ آئندہ سال تک لٹک گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فاٹا کی اعلیٰ عدلیہ تک رسائی کے مجوزہ بل میں ضروری ردوبدل پر حکومتی اتحادی جماعتیں اور فاٹا سپریم کونسل اس کی حمایت پر آمادہ ہو جائیں گی مجوزہ بل قبائلی عوام کو سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے انصاف کے حصول کیلئے رابطہ کر نے کے بارے میں ہے اتحادی جماعتیں بالواسطہ طور پر اس بل کو فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام قرار دے رہی ہے، اتحادی جماعتوں اور فاٹا سپریم کونسل نے حکومت کو پیشکش کر دی ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ تک رسائی دینے کی شق لائی جاتی ہے تو بل کی حمایت پر تیار ہو جائیں گے۔اتحادی جماعتوں کے ذرائع سے پشاور ہائیکورٹ کے مقابلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سہولت کے حوالے سے قبائلیوں کی سفری مشکلات کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ فاٹا کیلئے جب سالانہ100 ارب روپے مختص کیے جائیں گے تو کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ کسی قریب ترین قبائلی ایجنسی میں نہیں بن سکتا جس پر محض ایک کروڑ روپیہ کا خرچہ آسکتا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -