مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ ،ایک شخص شہید
مہمند ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک راہگیر شہید ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے دوبی زئی میں ایک شخص بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے دھماکے سے وہ شہید ہو گیا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شرو ع کردیا ۔