صدر مملکت کاسٹیٹ بینک کا دورہ،گورنر رضا باقر کی بریفنگ

  صدر مملکت کاسٹیٹ بینک کا دورہ،گورنر رضا باقر کی بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرا چی(این این آئی)صدرمملکت عارف علوی نے جمعہ کو مختلف اہلیت کے حامل افراد کی مالی شمولیت پر گول میز مباحثے کیلئے سٹیٹ بنک کا دورہ کیاجس کی میزبانی گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے کی۔ گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے صدر کا استقبال کیا اور مختلف اہلیت کے حامل افراد کی مالی شمولیت کے بارے میں سٹیٹ بینک کے دو قسم کے اقدامات کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی۔ ان میں وہ اقدامات شامل ہیں جو سٹیٹ بینک نے بینکاری مقامات اور خدمات تک رسائی میں مختلف اہلیت کے حامل افراد کو سہولت دینے اور سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیموں کے ذریعے فنانس تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کیے ہیں۔ انہوں نے صدر کو بینکوں کیلئے ضوابطی ہدایات اور مختلف اہلیت کے حامل افراد کے مختلف طبقات کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اپنے اقدامات اور 2018 سے اب تک ان کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ہاتھوں اور ٹانگوں کی محرومی سے دوچار افراد کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں گورنر نے صدر کو بتایا کہ مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ترجیحی برتاقطار میں نہ لگنے کی سہولت، مختلف اہلیت کے حامل افراد اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے موجودہ برانچوں اور اے ٹی ایم کیبنز کے دروازے پر ریمپ کی تعمیر، اکانٹ کھولنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق کی شرط میں نرمی اور اسٹیٹ بینک مین بلڈنگ اور ملک بھر میں اس کے دفاتر پر مختلف اہلیت کے حامل افراد کے لیے سہولتی ڈیسک کا قیام شامل ہیں۔بصری مسائل سے دوچار افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک نے صدر کو کرنسی نوٹوں کے شناختی نشانات جیسے سائز، لائنیں اور نقطے، بولتی ہوئی اے ٹی ایمز کی تنصیب، اے ٹی ایمڈیبٹ اور انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولتوں اور کرنسی نوٹوں کے بارے میں ملک بھر میں آگاہی سیشنز کے بارے میں بتایا۔گورنر نے اسٹیٹ بینک کا دورہ کرنے اور مختلف اہلیت کے حامل افراد کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی میں گہری دلچسپی لینے پرصدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں شعبہ بینکاری کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
صدر مملکت کو بریفنگ

مزید :

صفحہ آخر -