ڈرامہ سیریل”قدرت“میں یادگار رول ہے،احسن خان

ڈرامہ سیریل”قدرت“میں یادگار رول ہے،احسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ برکت صدیقی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل ”قدرت“ میں زندگی کا یادگار رول ادا کیا ہے اس ڈرامہ سیریل میں میرے مقابل سجل علی ہیروئن ہیں جبکہ لیونگ لیجنڈ ندیم بیگ بھی ”قدرت“میں ایک اہم کردار کررہے ہیں ۔ جبکہ اس کے دیگر نمایاں فنکاروں میں طلعت حسین، مومل شیخ ،حنا بیات ،نیئر اعجاز،کنور ارسلان، فریحہ جبیں اورعائشہ خان شامل ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کی رائٹر بتول بھوجانی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ میں نے بہت کم ایسے پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار کئے ہیں۔میری آنے والی فلم ”سلطنت“میں بھی میرا رول پرستاروں کو بہت پسند آئے گا۔اس فلم میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کام کیا ہے ”سلطنت“کے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں۔

مزید :

کلچر -