ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت

ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمارے سٹاف رپورٹر کی خبر کے مطابق ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں اور ڈیلر حضرات کی طرف سے ایل پی جی کے نرخ 10روپے فی کلو کم کر دیئے گئے ہیں، لیکن پرچون کی سطح پر دکانداروں نے قیمت کم نہیں کی۔ ایل پی جی کے نرخ85روپے فی کلو تھے، جو بڑھاتے بڑھاتے110روپے فی کلو تک پہنچا دیئے گئے اب 10 روپے فی کلو قیمت کم کی گئی تو نرخ 100روپے فی کلو ہونے چاہئیں، لیکن پرچون فروش بدستور110روپے سے115روپے فی کلو ہی فروخت کئے چلے جا رہے ہیں، اور انتظامیہ سدباب نہیں کر پائی، صارفین یہ بوجھ برداشت کئے جا رہے ہیں یوں بھی سوئی گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ جس کسی شے کے نرخ بڑھ جائیں پھر وہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے اور یہاں کوئی سرکاری میکنزم نہیں جو اس کو کنٹرول کر سکے۔ اشیاء کے نرخ اوپر کی سطح کی طرف متاثر ہوں تو مارکیٹ میں فوراً بڑھا دیئے جاتے ہیں، کم ہوں تو کمی نہیں کی جاتی۔اِس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، لیکن وہاں فول پروف نظام نہیں اور ذمہ دار کارروائی ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں اس مسئلے پر تحقیقی انداز سے غور کر کے مکمل نظام بنانے کی ضرورت ہے کہ صارفین ہر مرتبہ متاثر نہ ہوں۔

مزید :

اداریہ -