” یہ ابھی شروعات ہے ، سمجھنے والوں۔ ۔ ۔“ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

” یہ ابھی شروعات ہے ، سمجھنے والوں۔ ۔ ۔“ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
” یہ ابھی شروعات ہے ، سمجھنے والوں۔ ۔ ۔“ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کے نوٹس پر خود کو قانون کے سپرد کردیا اور کسی پروٹوکول کے بغیر نیب میں حاضرہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور دوسری طرف مریم نواز نے نواز شریف کے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کا ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی تحریک کیساتھ جڑ جانا مثال ہے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پرمریم نواز نے جم غفیر کی ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”ووٹ کا تقدس۔ عدل کی بحالی۔۔ عوام کا اس جدوجہد سے جڑ جانا اپنی نوع کی شاید پہلی مثال ہے۔ اور ابھی یہ شروعات ھے۔ سمجھنے والوں کے لیے نشانیاں!“

مزید :

سیاست -