بھارتی جارحیت اورمہم جوئی کابھرپورجواب دیاجائےگا:آرمی چیف

بھارتی جارحیت اورمہم جوئی کابھرپورجواب دیاجائےگا:آرمی چیف
بھارتی جارحیت اورمہم جوئی کابھرپورجواب دیاجائےگا:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے اس معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے،بھارتی جارحیت یاکسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کادورہ کیا جس میں ان کوبھارتی سیزفائر کیخلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر انہوں نے جو انوں اورشہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کابھرپوراور موثرجواب دینے پرجوانوں کوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پرہمیشہ موثرجواب دیاگیا۔آرمی چیف نے شہری آبادی کوتحفظ دینے کیلئے اقدامات اورحفاظتی شیلٹرکی تعمیرکی ہدایت کی ہیں۔

آرمی چیف نے کھوئی رٹہ، رتہ آریان سیکٹرزکا دورہ کیاجہاں انہیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے بریفنگ مقامی کمانڈرز کی جانب سے دی گئی اسےکے علاوہ  آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ کانشانہ بننے والے ز خمیوں کی عیادت کی۔اس دورے میں  کور کمانڈر راولپنڈٰ ی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضااورکو ر کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل عامر عباسی بھی ہمراہ تھے 

مزید :

اہم خبریں -قومی -