پاک بھارت تجارتی حجم 54فیصد اضافے سے22کروڑ 99لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

پاک بھارت تجارتی حجم 54فیصد اضافے سے22کروڑ 99لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشیدگی تو کم نہیں ہوئی نہ ہی پاک بھارت سیاسی تعلقات بہتر ہوئے لیکن دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، دسمبر میں دو طرفہ تجارت 54فیصد زیادہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 22کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ دسمبر سے 54.3فیصد اور اس سال نومبر سے 25فیصد زیادہ ہے، دسمبر کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 67 فیصد اضافے سے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی، تاہم بھارت کو برآمدات کا حجم صرف 3.8فیصد اضافے سے 3کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران پاک بھارت تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 7کروڑ 87لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 39فیصد زیادہ ہے تاہم اس دوران بھارت کو برآمدات میں صرف 3 فیصد اور بھارتی درآمدات میں 29فیصد اضافے کے باعث 6ماہ میں پاکستان کو باہمی تجارت میں 65 کروڑ 20لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑاجو گزشتہ سال سے 40فیصد زیادہ ہے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد 2017میں باہمی تجارت 5 فیصد کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2018 میں تجارت میں صرف 6 فیصد اضافہ ہوا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد بھارت کے ساتھ کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
پاک بھارت تجارت

مزید :

صفحہ آخر -