بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل: گورنر پنجاب

  بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر میں 170دن سے جاری کر فیو کے ذریعے مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی ہیں، دنیا کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، بھارتی مظالم کو روکا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے 13رکنی وفد،صوبائی وزارت ترقی وخواتین پنجاب کی وائس چیئر پر سن فرزانہ رؤف سمیت دیگر سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والانر یندرمودی اور اس کی حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے بھارت اقلیتوں کیلئے مکمل طور پر غیر محفوظ ملک بن چکا ہے اور متنازعہ بھارتی شہر یت قانون کے ذریعے بھی نر یندر مودی نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا مگر آج کروڑ و ں بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندواور دیگر مذاہب کے لوگ بھی نر یندرمودی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ بھارت میں مودی کے خلاف احتجاج میں تیزی آرہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی شہر یت قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزی ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی ادارہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا جبکہ ان اداروں کی خاموشی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر دنیا نے نر یندر مودی کی ظالمانہ اور اقلیت دشمن پالیسیوں کو نہ روکا تو خطے میں مزید مسائل جنم لیں گے اور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارت ہی ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ اقدام اور جنگی جنون کی وجہ سے پا کستان میں باہمی اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -