کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے: نجی سوسائٹی کی  سندھ ہائیکورٹ  میں درخواست

کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے: نجی سوسائٹی کی ...
کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے: نجی سوسائٹی کی  سندھ ہائیکورٹ  میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں  ایک نجی سوسائٹی نے درخواست دائر کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ  کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ رشوت مانگ رہی ہے۔ کراچی میں اسکیم 33 میں گلشن اقبال میں واقع کاٹن سوسائٹی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست پر عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک کو 3 ماہ میں درخواست پر کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے کر درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین 100 فی صد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کر لیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں گوٹھوں کی طرح روزانہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کو سو فی صد بل ادا کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔