ٹیسٹ رینکنگ؛ٹاپ 10بیٹرز اور بولرز میں کونسا قومی کھلاڑی شامل ؟جانیے

ٹیسٹ رینکنگ؛ٹاپ 10بیٹرز اور بولرز میں کونسا قومی کھلاڑی شامل ؟جانیے
ٹیسٹ رینکنگ؛ٹاپ 10بیٹرز اور بولرز میں کونسا قومی کھلاڑی شامل ؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروڑ کا پہلا نمبربرقرارہے،پاکستان کے سعود شکیل بھی ٹاپ ٹین بیٹرز میں آ گئے،ٹیسٹ بیٹرز میں سعود شکیل تین درجے ترقی کے بعد8ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بابراعظم رینکنگ میں چار درجےتنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے،محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد18ویں نمبر پر آ گئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرارہے،پاکستان کے نعمان علی ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں آ گئے،نعمان علی دو درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر پر آگئے،پاکستان کے ساجد خان 18درجے ترقی کے بعد 23نمبر پر آگئے۔

ابراراحمد 6درجے ترقی کے بعد 52ویں نمبر پر موجودہیں،ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویند راجڈیجا کا پہلا نمبربرقرارہے۔

مزید :

کھیل -