ٹک ٹاکر حراخان کا نیا میوزک ویڈیو”تیرے صدقے“ ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر حراخان کا نیا میوزک ویڈیو”تیرے صدقے“ریلیز،سوشل میڈیا پر دھوم مچانے لگا۔ گلوکار محمود جے کا نیا میوزک ویڈیو”تیرے صدقے“ کو گذشتہ روز B2 Labels نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔اس گانے کی شاعری ڈیریالہ کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک محمود جے نے خود ترتیب دیاہے اس گانے میں معروف ٹک ٹاکر،ماڈل و ہوسٹ حراخان نے ماڈلنگ کی ہے۔
جبکہ ان کے ہمرا دیگر ٹک ٹاکرز حارث علی،مناہل ملک،شرجیل،ایم جے احمد،میری شاہ و دیگر نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔
اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن حذیفہ شریف اور عطاء المصطفیٰ نے دی ہے۔ حراخان نے بتایاکہ آج وہ بہت خوش ہیں کیونکہ بطور ماڈل ان کا یہ ایک بڑا ویڈیوہے جو ایک دن میں ہی ڈھائی لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکاہے اور اس کی ویوزمیں اضافہ ہوتا جارہاہے۔حراخان نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ کچھ چینلز کے پروگرامز میں بظور ہوسٹ کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف میوزک ویڈیوز اور برانڈ شوٹس میں مصروف ہیں۔حراخان نے مذید کہاکہ ان کا بطور ماڈل یہ نیا گیت مقبولیت کے زینے طے کررہاہے جس کے لئے وہ اس گانے کے گلوکار اور پوری ٹیم کے لیئے دعاگوہیں۔
11