مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا،ای سی سی اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا،اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کابھی جائزہ لیا جائے گا
نجی ٹی وی کے مطابق اجلا س میں بلوچستان منزل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈکے قیام کی سمری زیرغور آئے گی ،2020 کے دوران تمباکو کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے،ای سی سی اجلاس میں کورونا ریلیف پیکیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نیشنل کمانڈآپریشن سنٹراورسرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں ڈیٹا تجزیہ سسٹم، ماڈلنگ اورموبائل ایپس سے متعلق سمری پیش کی جائے گی ۔