بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(صباح نیوز)بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفازکے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،بھارتی فوج کے خصوصی کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق نئے دستے میں مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے ماہرین بھی شامل ہیں۔انتہا پسند بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے سرگرم عمل ہے، مقبوضہ وادی میں مزید مکان اڑانے کی تیاریاں کر ر ہا ہے، ۔ معصوم جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لیے سپیشل کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے۔خیال رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں اب تک 609 بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارتی فوج

Back