جامعہ، بنوریہ کے مہت عالم دین مفتی نعیم آہوں سسکیوں کیساتھ والد کے پہلو میں سپرد خاک

  جامعہ، بنوریہ کے مہت عالم دین مفتی نعیم آہوں سسکیوں کیساتھ والد کے پہلو میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)جامعہ بنوریہ پاکستان کے مہتم مفتی محمد نعیم کو جامعہ بنوریہ کے قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی نمازہ جنازہ معروف عالم دین ریٹائرڈ جسٹس تقی عثمانی نے پڑھائی،اس سے قبل اتوار کو بعد نماز عصر جامعہ بنوریہ کے قریب واقع مقام پر کی نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ علماء کرام طلباء اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،65 سالہ مفتی محمد نعیم ہفتے کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے پرہسپتال جاتے ہوئے راستے میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔مرحو م نے سوگواروں میں بیوہ،3 بیٹے اور 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے،مرحوم مفتی محمد نعیم کی درسگاہ میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی طلباء بھی زیر تعلیم رہے،مرحوم گزشتہ 2 سال سے بیماری کے سبب علیل تھے۔
نماز جنازہ

مزید :

صفحہ اول -