ہری پور، بلاسٹنگ کے دوران پہاڑ سرک گیا، ملبے تلے آ کر 1مزدور جاں بحق
ہر ی پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خانپور کے علاقے سورج گلی میں بلاسٹنگ کے نتیجے میں پہاڑ سر کنے سے ملبے تلے آ کر ایک مزدور جاں بحق اور ایکسو یٹر سمیت دو ٹرک بھی دب گئے ،حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کافی لمبے عرصے سے کرشنگ پلانٹ کے لئے بلاسٹنگ کرکے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے اور بلاسٹنگ کے باعث پہاڑ کھوکھلا ہو چکا تھا جو صبح اچانک سرک گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے لیکن ابھی اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔حادثےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خان پور ڈیم کے قریب ہے، کرشنگ کے خلاف علاقائی لوگ بڑ ی دیر سے آواز اٹھا رہے ہیں مگر انتظامیہ نے کبھی سخت نوٹس نہیں لیا، بلاسٹنگ کا فی عرصے سے کی جارہی ہے مگر آج صبح اس قدر خطر ناک طریقے سے کی گئی کہ ایک کلو میٹر کی آبادی تک اس کی آواز سنی گئی۔
بریکنگ
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) June 22, 2021
ہری پور
خانپور(سورج گلی) میں غیر قانونی بلاسٹنگ کے نتیجے میں پہاڑی تودہ گرگیا
بھاری مشینری،متعدد مزدور دب گئے
مقامی افراد اور میڈیا کو جائے موقع کے قریب نہیں جانے دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس علاقے میں بلاسٹنگ پر پابندی عائد کررکھی ہے pic.twitter.com/uRZIW1uddo